Tuesday, August 23, 2005

We are making progress in women rights after all

موبائیل فون ’چور‘ دو لڑکیاں گرفتار

ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



موبائیل فون
کراچی میں موبائیل چھیننے کی وارداتوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے
کراچی میں پولیس نے بسوں میں عورتوں سے زیورات اور موبائیل فون چھیننے کے الزام میں دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کے تفتیشی انچارج کا کہنا ہے کہ منگل کی شب حیدری مارکیٹ کے قریب فور ایل روٹ کی بس میں سوار شرف الدین نامی ایک مسافر کی بیٹی نے شور مچایا کہ اس کے پرس میں سے موبائیل فون غائب ہے۔

اس دوران بس میں سوار ایک عورت نے بھی کہا کہ اس کا بھی موبائیل پرس میں موجود نہیں ہے۔

مسافروں کی تلاشی لینے پر دو لڑکیوں کے پاس سے چوری شدہ موبائیل فون برآمد ہوئے تلاشی کے دوران ان کی تیسری ساتھی فرار ہوگئی۔ مسافروں نےان لڑکیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

لڑکیوں سے ایک ڈائری بھی ملی جس پر درج نمبر پر جب فون کیا گیا تودوسری جانب سے بتایا گیا کہ یہ پرس کے ساتھ چوری ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کے نام ارم اور ہما ہیں۔ ان کی عمریں بالترتیب انیس اور اکیس سال ہیں۔

یہ دونوں لڑکیاں سرجانی اور لیاقت آباد کی رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے پاس سے چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ لڑکیاں بسوں میں عورتوں کی پرسوں کو چوری کرنے کا کام کرتی ہیں اور جیبیں بھی کاٹتی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے دونوں لڑکیوں کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرکے وومین پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں موبائیل چھیننے کی وارداتوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس مسئلہ کے سدباب کے لیے ایک خصوصی سیل بھی بنانے کا حکم دیا ہے۔