Monday, August 22, 2005

گندے انڈے

گندے انڈے

عطاء الحق قاسمی صاحب ایک واقعہ سناتے ہیں۔
میں بس میں سوار جا رہا تھا۔ اسی بس میں کالج کے کچھ نوجوان بھی موجود تھے جنہوں نے ہلڑ بازی اور بہت شور شرابہ کیا ہوا تھا۔ ایک بزرگ جو ان کی حرکتوں پر بہت چیں بہ جبیں ہو رہے تھے ، آخر جھلا کر بولے ، علامہ اقبال نے اِنہِیں نوجوانوں کے بارے میں فرمایا ہے

اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے
یہ سن کر ایک نوجوان اٹھا اور ان بزرگ کے پاس آ کر کہنے لگا ، حضور! جب علامہ صاحب نے یہ شعر ارشاد فرمایا تھا ، اس وقت آپ نوجوان تھے۔

Thanks to http://urdublog.blogspot.com/2005_01_01_urdublog_archive.html